۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 387203
6 جنوری 2023 - 17:12
مرد عورت کی عزت

حوزه/عورت خداوند تعالی کی وہ مضبوط ترین اعصاب اور مکمل تخلیق ہے جو انبیاء و اولیاء کو دنیا میں لانے کا موجد ہے۔ خدا نے عورت کو اتنی طاقت دی ہے کہ وہ نہ صرف انسانوں کو تخلیق کرنے ہی کی نہیں بلکہ سلطنتوں اور ریاستوں کو بھتر راہ پہ گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تحریر: سیدہ نصرت نقوی

حوزہ نیوز ایجنسی| عورت خداوند تعالی کی وہ مضبوط ترین اعصاب اور مکمل تخلیق ہے جو انبیاء و اولیاء کو دنیا میں لانے کا موجد ہے۔ خدا نے عورت کو اتنی طاقت دی ہے کہ وہ نہ صرف انسانوں کو تخلیق کرنے ہی کی نہیں بلکہ سلطنتوں اور ریاستوں کو بھتر راہ پہ گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عورت کا وجود انقلابی خصوصیات کا حامل ہے۔ دنیا میں جتنے انقلاب آئے اس کی موجد عورت ہے، کیونکہ عورت ہی اس انقلاب کا سبب بننے والے مرد کو پیدا کرتی ہے۔ اور یہ بات سائنسی لحاظ سے بھی ثابت ہے کہ عورت جو نو ماہ سوچتی ہے کرتی ہے وہی اس کے بچے میں ظاہر ہوتا ہے۔

دوستوں، مغرب اس بات کو بہت اچھی طرح سمجھتا تھا ، اسی لیے اس نے عورت کا استعمال کیا اور آج سوشل میڈیا یا دیگر حوالوں سے عورت کی صلاحیتوں کا غلط استعمال اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں ہوش میں آنے کی اشد ضرورت ہے۔

قوموں میں انقلاب لانے کی موجد عورت ہے۔ کیونکہ عورت ماں ہے وہ نو ماہ اور پھر مزید آگے کی زندگی میں بچے کو بھادری، شجاعت، شھامت و بزرگی اور انسانیت سکھاتی ہے۔ تو عزیزان من یہاں بات یہ سمجھ آتی ہے کہ ہمارے ہاں کی عورت کو اپنی اقدار کو واپس لانا ہوگا، اسے حجاب اسلامی اور قوانین اسلامی کی رعایت کرتے ہوئے ایسے بھترین بچے پرورش کرنے ہوگے جو نہ صرف والدین عزیز و اقربا بلکہ ریاست اور دنیا کے لیے بھی مفید اور کار آمد ہوں۔ سو اپنے بچیاں جو ابھی کمسن ہیں ان کی تربیت ان خطوط پہ کیجیے کہ وہ ظہور امام زمان عج کے لیے سپاہی تیار کریں۔

نوٹ: حوزہ نیوز پر شائع ہونے والی تمام نگارشات قلم کاروں کی ذاتی آراء پر مبنی ہیں حوزہ نیوز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .